بہاولنگر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا عزم ہے

بہاولنگر(محمد ریاض)ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا عزم ہے اور والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 20ستمبر سے24ستمبرکے دوران پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 20ستمبر سے 22ستمبر کے دوران پولیو مہم جبکہ چیک اپ ایکٹویٹی23ستمبر سے 24ستمبر تک کی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے(500110)پانچ لاکھ ایک سو دس بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے گی.اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں1376ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں126فکسڈ،اور1169 موبائل اور81 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا سے بچاو کے لیے ٹیموں کوفیس ماسک، سینی ٹائزرز مہیا کیے جائیں گے ۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں