محرم الحرام کا دن ہمیں قربانی ،جزبے اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر نے کیا

10 محرم الحرام کا دن ہمیں قربانی ،جزبے اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔ ہر ظالم ،جابر اور وقت کے یزید کی بیعت سے انکار ہی کربلا کا پیغام ہے ۔ امام حسینؑ نے کربلا میں عظیم قربانی دیکر اسلام کو ہمیشہ کے لئے زندہ و جاوید کردیا ۔ حق اور سچ آج بھی زندہ ہے لیکن باطل اور مکار مٹ چکا ہے ۔ ہمیں چاہئیے کہ ہم اپنے بچوں کو بھی کربلا کا درس دیں ، ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر نے کیا
تفصیلات کے مطابق
آج مرکزی انجمن تاجران چشتیاں کے عہدیداران حنیف اینڈ سنز فارما تشریف لائے تاجران کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو اور میاں عمران حنیف صدر فارمیسی اینڈ میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن چشتیاں کو مرکزی انجمن تاجران چشتیاں میں شمولیت کی دعوت دی جسے قبول کرتے ھوئے میاں عمران حنیف نےکہا مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر گروپ اور تاجران کے وسیع تر مفاد کے لئے ہم سب ایک ھیں اس موقع پر بہاولنگر میں دہشتگردی کے واقع کی مزمت کی گئی جانبحق ھونے والوں عزاداروں کی مغفرت کی دعا اور زخمیوں کی صحت یابی کی خصوصی دعا کی گئی

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں