بہاولنگرآستانہ عالیہ حضرت کرماں والا شریف سے وابستہ مرکزِ میلاد پر سالانہ محفل بسلسلہ ختم پاک شہدائے کربلا کا انعقاد کیا گیا

  1. بہاولنگر(محمد ریاض)آستانہ عالیہ حضرت کرماں والا شریف سے وابستہ مرکزِ میلاد پر سالانہ محفل بسلسلہ ختم پاک شہدائے کربلا کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہ رخ عزیز نقشبندی سمیت دیگر ثنا خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا-
    تفصیلات کے مطابق خادم آباد کالونی بہاولنگر میں آستانہ عالیہ حضرت کرماں والا شریف سے وابستہ مرکزِ میلاد پر محفل ختمِ پاک شہدائے کربلا منعقد ہوئی جس میں کرونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لوگوں نے شرکت کی- ثنا خواں حضرات نے امامِ حسین عالی مقام کی محبت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا- اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد ریاض طیبی نے سرانجام دئیے- جبکہ پیر محمد افضل باجوہ طیبی نقشبندی (خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ حضرت کرماں والا شریف) نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام سے محبت میں ہی انسانیت کی بقا ہے- تاریخ حق و باطل میں خیر و شر کے لاکھوں معرکے برپا ہوئے ہزاروں شہادتیں ہوئیں- بالخصوص اسلام کا اولین دور لاتعداد عظیم شہادتوں سے لبریز ہے مگر آج تک کسی اور شہادت کو اس قدر شہرت قبولیت اور ہمہ گیر تذکرہ نصیب نہیں ہو سکا جتنا حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کو ہوا ہے- آخر میں سلام کے بعد ملک میں امن و سلامتی مسلمانوں کی حفاظت اور پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی ہر محاذ پر کامیابی کے لئے دعا کی گئی-­
Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں