ضلع بہاولنگر کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
بہاولنگر (محمد ریاض) تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس کی شاندار کاروائی، 377 بوتل ولائیتی شراب برآمد،سپلائی نا کام،ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرمحمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔ڈی ایس پی صدر سرکل امجد جاوید کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن سیف اللہ حنیف نے رضوان عباس اے ایس آئی کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے جاوید مسیح ولد رفیق مسیح سکنہ محلہ مومن پورہ دروغہ والا لاہورکوکار میں ولائیتی شراب سپلائی کرتے ہوئے پل فورڈواہ عارف والا روڈ سے گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 377 بوتل ولائیتی شراب برآمدہوئی۔ دوران تفتیش ملزم کا وسیع پیمانے پر شراب فروخت کرنے کا انکشاف،ملزم کوپابند سلاسل کر کے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزدارکا کہنا تھاکہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو نشے کی صورت میں زہر سپلائی کر رہے ہیں ڈی پی او نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ضلع بہاولنگر کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔









