صوبہ پنجاب لاہور میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع ہرنائی کے مقامی صحافی سید نجیب اللہ شاہ کی ملاقات. تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے مقامی صحافی نے لاہور صوبہ پنجاب میں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے انکے دفتر میں ملاقات کی ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور ضلع ہرنائی آنے کی دعوت دی سید نجیب اللہ شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر انتہائی ملن سار اور درد دل رکھنے والی ہے جو مسائل کو غور سے سنتی ہے اور انسانی خدمت پر فخر محسوس کرتی ہے میں انکے اخلاق سے بہت متاثر ہوا ہوں









