چشتیاں کا نواحی علاقہ ڈاہرانوالہ(محمد عرفان) ڈاہرانوالہ مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں ہیں،سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیاءخورونوش عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں، سبزی اور پھل فروش سرکاری نرخ نامے ردی کی ٹوکری میں پھینک کر من پسند قیمتوں پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں،ڈاہرانوالہ کے شہریوں نے سٹی پریس کلب ڈاہرانوالہ سے بات کرتے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے، اشیاء خورونوش کی فروخت سرکاری نرخ ناموں کے مطابق کی جائے۔









