بہاولنگر(محمد ریاض) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، رینجرز آفیسر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا الحمداللہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا قائم ہے. دسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں محرم جلوس روٹس اور مجالس مقامات پر پولیس فورس تعینات ہے. بعد ازاں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور رینجرز کے آفیسر نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کئے گئے انتظامات پر
اطمینان کا اظہار کیا









