بہاول پور: آرپی او محمدزیبر دریشک کا رات گئے تھانہ کوتوالی کے ایریا سے برآمدہونے والے جلوس کا وزٹ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ریجن کے تمام ڈی پی اوز علماء کرام،امن کمیٹی کے ممبران اورلائسنسدران سے رابطہ میں رہتے ہوئے پرامن محرم الحرام کے انعقاد کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو برقراررکھا جائے،فلیگ مارچ،کمبائنڈ سرچ آپریشن کے انعقاد کو بھی جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیداہوسکے،آرپی او۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمدزبیر دریشک نے گزشتہ رات بہاول پورکے سٹی سرکل کے تھانہ کوتوالی سے برآمدہونے والے جلوس کا وزٹ کیا،سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ بھی لیا۔اس موقع پرانجمن تاجران کے مرکزی صدر حافظ محمدیونس، فقہ جعفریہ کے رہنمااحسان اللہ راحت،لائسنس دار،ڈی ایس پی سٹی اخترعلی وینس اورایس ایچ اوکوتوالی سمیت دیگر حکام موجودتھے۔ آرپی اوکو ڈی ایس پی سٹی نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، آرپی اونے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اورمتعلقہ افسران کومزید بہتربنانے کی ہدایت بھی کی،آرپی او محمدزیبر دریشک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریجن بھر میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،جلوس اورمجالس کو فول پروف سیکیورٹی دی جارہی ہے تاکہ ریجن بھر میں پرامن ماحول کوبرقرار رکھا جاسکے،آرپی او نے ریجن کے تمام ڈی پی اوز کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا محرم الحرام کے حوالے سے علماء کرام،امن کمیٹی کے ممبران،انجمن تاجران،لائسنسدران کے ساتھ رابطہ میں رہیں تاکہ اخوت،بھائی چارے اورامن وامان کی فضاء کو برقراررکھا جاسکے،شر پسند عناصر کو ان کے مذموم مقاصد سے باز رکھنے کے لیے فلیگ مارچ اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر سرچ آپریشن جاری رکھے جائیں،جس سے شہریوں میں احساس تحفظ پیداہوسکے،ملک میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں ان کی جان ومال کی حفاطت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، راؤ حسین فیروز
پی ایس او ٹو آر پی او و ترجمان ریجنل پولیس بہاولپور









