چشتیاں ریجنل پولیس آفیسربہاولپورمحمدزبیردریشک کا دورہ

چشتیاں( محمد ریاض نمائندہ) ریجنل پولیس آفیسربہاولپورمحمدزبیردریشک کا دورہ چشتیاں،سرکل چشتیاں کے تھانہ شہر فرید اور تھانہ ڈاہرانوالہ کی انسپکشن،7محرم الحرام کی مناسبت سے برآمد ہونے والے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کے دروہ چشتیاں کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزداربھی ہمراہ تھے۔آر پی او بہاولپور نے تھانہ شہر فرید اور تھانہ ڈاہرانوالہ کی انسپکشن کرتے ہوئے تھانہ ریکارڈ،حوالات،تھانہ کی صفائی اور آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا حوالات چیک کرتے ہوئے حوالات میں موجودملزمان سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کوعزت دیں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کواپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔بعد ازاں آر پی او نے 7 محرم الحرام کی مناسبت سے برآمد ہونے والے جلوس کی سیکیورٹی کو چیک کیا اور ا طمینان کا اظہار کیا۔آر پی او بہاولپور نےبہاولنگرپولیس کی کارکردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہاولنگر پولیس اس عزم اور ولولے سے مشن جاری رکھے گی۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں