بہاولنگر (محمد ریاض)جامعہ العلوم بہاولنگر میں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، طلبا نے قومی ترانےاور استحکام پاکستان کے حوالے تقاریر پیش کیں
تفصیلات کے مطابق ضلع کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جامعہ کے سربراہ شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اسکے خلاف تمام سازشیں ناکام بنادیں گے ۔ اس ملک کی قدر کو سمجھیں یہ بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے تقریب سے قبل تحریک آزادی، خلفاء راشدین اور کربلا کے شہدا کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مفتی محمد نصر اللہ خان نے سرانجام دئیے آخر میں ملکی سالمیت اور استحکام کی بھی دعا کروائی گئی ۔









