بہاولنگر ریجنل ڈائریکٹر ملک احمر ذوالفقار نون کی ہدایت پر گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاقائی آفس بہاولنگر میں مون سون شجرکاری مہم کے موقع پر پودے لگائے گئے

بہاولنگر (محمد ریاض)ریجنل ڈائریکٹر ملک احمر ذوالفقار نون کی ہدایت پر گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاقائی آفس بہاولنگر میں مون سون شجرکاری مہم کے موقع پر پودے لگائے گئے اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اکاؤنٹس آفیسر زبیر احمد طاہر ، سیف اللہ خان، ٹائیگر فورس کے یوسف چشتی اور دیگر نوجوان موجود تھے. زبیر احمد طاہر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مون سون شجرکاری کے موقع پر پودے لگائے جائیں تاکہ ماحول سرسبزوشاداب ہو اور فضا معطر رہے،انہوں نے کہا کہ پودے ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں. پودوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال اور آبیاری کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن کے مطابق شجر کاری مہم کے ساتھ ساتھ داخلہ جات کی آگاہی مہم بھی جاری ہے خصوصاً نادار اور مستحق یتیم بچوں، خواجہ سرا اور بچیوں کو فیس میں رعایت کے ساتھ داخلہ جات کی سہولت سے آگاہ کیا جارہا ہے ، مدارس عربیہ میں علما کرام اور طلبا کو درس نظامی امتحانی سسٹم بابت ملاقاتیں بھی کی جارہی ہیں ۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں