بہاولنگر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں

بہاولنگر (محمد ریاض) بہاولنگر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف بھر پور انداز میں کام کریں. اجلاس میں محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے مربوط انداز میں کام کیا جائے۔ انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ  انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جا ئے. انہوں نے ہدایت کی کہ ویکٹر سرویلینس باقاعدگی سے کی جائے اور ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیمیں فیلڈ میں فعال انداز میں کریں اوراینڈرائیڈ یوزر سرگرمیوں میں مزید اضافہ کیا جائے. اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی626 ان ڈور اور 118آوٹ ڈور ٹیموں متحرک ہیں.

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں