ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین سندھو،سینئر نائب صدر ہول سیل کیمسٹ کونسل چوہدری امجد حنیف، اور جنرل سیکرٹری ہول سیل میڈیسن مارکیٹ محمد فیصل رحمان کی قیادت میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے ایڈوانس ٹیکس کے خلاف چوک گھنٹہ گھر پر احتجاجی مظاہر کیا گیا اس موقع پر جنوبی پنجاب کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین سندھو،جنرل سیکرٹری ہول سیل میڈیسن مارکیٹ محمد فیصل رحمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ادویات پر لگائے جانے والے ایڈوانس ٹیکس ہمارا معاشی قتل ہے۔پہلے ہی حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں کی وجہ سے ادوایات کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچی ہوئی ہیں اب مزید ایڈانس ٹیکس لگایا جا رہا ہے جو ظلم ہے ہم سے جینے کا حق نہ چھینا جائے پہلے ہی ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو پورے ملک کے کمیسٹ شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گئے۔ مظاہرے میں ڈسٹربیوٹر،ہول سیلر اور ریٹیلر محمد ماجد گل، شاہان خان، مدثر محمود، عادل محمد علی سومرو، محسن امین،اللہ نواز، شیخ تاج محمود ودیگر نے شرکت کی۔









