چشتیاں میونسپل کمیٹی میں تعینات منور نامی آڈٹ آفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر کرپشن کا بازار سر عام گرم

چشتیاں (زبیر سلیم پورا سچ نیوز) چشتیاں مینوں نوٹ وکھا میرا موڑ بنے چشتیاں میونسپل کمیٹی میں تعینات منور نامی آڈٹ آفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر کرپشن کا بازار سر عام گرم اپنے ہی ملازمین سے تعطیلات معاوضہ جاری کروانے کے پیش نظر بھاری بھرکم رشوت کی ڈیمانڈ کرنے لگا نزرانے کی عدم فراہمی پر مبینہ آڈٹ آفیسر منور نے پچھلے 38 مہینوں سے اپنے پیٹی بھائیوں کا تعطیلات معاوضہ روک رکھا ہے جس پر تمام بلدیہ ملازمین چشتیاں میں تعینات آڈٹ آفیسر منور کے خلاف سراپا احتجاج احتجاجی مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ملازمین اس آڈٹ آفیسر کی جیب گرم کرتے ہیں ان کا تعطیلات معاوضہ بغیر کسی روک ٹوک کے جاری کر دیا جاتا ہے اور جو ملازمین اس کو رشوت نہیں دے رہے ہیں ان کا تعطیلات معاوضہ پچھلے 38 مہینوں سے روک رکھا ہے جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس راشی آڈٹ آفیسر منور کے خلاف نوٹس لے کر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام بلدیہ ملازمین کا پچھلے 38 مہینوں کا تعطیلات معاوضہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں