بہاولنگر پٹرولنگ ہائیوے پولیس چیک پوسٹ گجیانی ان ایکشن

بہاولنگر پٹرولنگ ہائیوے پولیس چیک پوسٹ گجیانی ان ایکشن ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے 3 مقدمات درج، ملزمان پابند سلاسل بہاولنگر پٹرولنگ پوسٹ گجیانی کی کامیاب کارروائی ایس ایس پی پٹرولنگ ہائیوے بہاولپور ساجد حسن چودھری اور ڈی ایس پی بہاولنگر بختیار احمد چودھری کی ھدایت پر شفٹ انچارج راؤ عاطر ذیشان کی ہمراہ ٹیم ابرار حسین، عمران، سلطان کے ایک ہی گشت میں ہوائی فائرنگ کرنے والے اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر بہاولنگر میں 3 مقدمات درج کروا کر پابند سلاسل کروایا گیا۔پوسٹ انچارج راؤ عرفان نے کہا کے پٹرولنگ گجیانی کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گشت انچارج عاطر ذیشان نے کہا کے ہوائی فائرنگ کرنے والے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں حسب روایت انکے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں