ہارون آباد میں ایک ہی رات میں چوری کی چار وارداتیں

ہارون آباد میں ایک ہی رات میں چوری کی چار وارداتیں، چوروں نے ایک ہی رات میں چار دوکانوں کے تالے توڑ کر دوکانداروں کو لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم کردیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات (نمائندہ پورا سچ نیوز) پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد کی حدود ضیاء شہید روڈ پر رات گئے چوری کی چار وارداتیں ہوئیں چوروں نے ایک ہی رات میں چار دوکانوں کے تالے توڑ کر تین دکانداروں کو لاکھوں روپے کی گلے میں پڑی نقدی رقم سے محروم کردیا۔ دوکانداروں کے مطابق چور بڑی دیدہ دلیری اور تسلی سے دوکانوں کا صفایا کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے چوروں نے متاثرہ دوکانداروں میں سے پیرزادہ موبائل سنٹر سے 70 ہزار نقدی اور ایک لاکھ روپے کے قریب موبائل فون چوری کیے، سبحان آٹوز سے 35 ہزار روپے نقدی جبکہ امتیاز آٹوز سے بیس ہزار روپے نقدی چوری کیے چاروں دوکانیں چند قدم کے فاصلے پر اور ایک ہی روڈ پر موجود ہیں ضیاء شہید روڈ کے دوکانداروں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور تاجر برادری کے عدم تحفظ کے خلاف شدید احتجاج کیا پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع ملنے کے بعد ایس ایچ او ابصار عالم گجر نے موقع پر پہنچ کر دوکانداروں کو ملزمان کی جلدی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر ابصار عالم گجر کا کہنا تھا کہ چوروں اور ڈاکوؤں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں