آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کی ہدایت پر ڈی پی او بھکر کیپٹن( ر) محمد اجمل نے تھانہ منکیرہ، تھانہ حیدرآباد کا سرپرائز وزٹ کیا

آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کی ہدایت پر ڈی پی او بھکر کیپٹن( ر) محمد اجمل نے تھانہ منکیرہ، تھانہ حیدرآباد کا سرپرائز وزٹ کیا
ڈی پی او بھکر کیپٹن ریٹاٸرڈ محمد اجمل نے دوران وزٹ تھانہ کے ریکارڈ فرنٹ ڈیسک، بلڈنگ، اسلحہ خانہ، مال خانہ، حوالات اور زیر تفتیش مقدمات کو چیک کیا۔ زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش جلد سے جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ڈی پی او بھکر نے زیرتفتیش سنگین مقدمات قتل ، ڈکیتی ، رابری ، اغوا ، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ، ریپ ، وہیکل چوری اور سرقہ مویشی جیسے جرائم میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے اور تھانہ میں آنے والے سائلین کی بروقت داد رسی کو ہر صورت یقینی بنانے، کہ ہدایت کی ڈی پی او بھکر نے عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم پر بلاتاخیر کارروائی کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں