چشتیاں ایک بار پھر ڈاکوؤں کے نرغے میں
چشتیاں میں بڑھتی ہوئی ڈکیٹی کی وارداتوں میں پولیس بے بس رپورٹ بیوروچیف پنجاب محمد زبیر سلیم
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات چشتیاں بہاولنگر روڈ فاروق آئرن سٹور سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر تاجر سے لاکھوں روپے نقدی لے اڑے ڈکیٹی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پورا سچ نیوز نے حاصل کرلی حالیہ بڑھتی ہوئی ڈکیٹی کی وارداتوں پر شہریوں میں خوف و ہراس
مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر گروپ کی جانب سے ڈکیٹی کی وارداتوں کی پر زور مذمت مرکزی انجمن تاجران کے صدر رانا اظہر نے کہا کہ اگر چوری و ڈکیٹی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا تو احتجاج کرنے پر مجبور ھو جائیں گے
مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ھے لیکن پولیس خواب خرگوش کے مزے لے رھی ھے پولیس کی جانب سے کوئی مناسب حکمت عملی نظر نہیں آرھی









