مردان ڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے مردان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پر قابو پانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
مردان سے ہمارے نمائندے رفاق باچہ کے مطابق
ان ٹریس کیسز کو جلد ٹریس کرنے کیلئے پولیس کو ہدایات جاری کئے گئے ہیں شہریوں کو سروسز فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں عوام کی سہولت کیلئے تھانہ صدر میں خدمت مرکز بھی قائم کیاپولیس کو عوام کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرنے کے بھی احکامات جاری کردیئے مظلوموں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے تھانوں میں خدمت گار پولیس بھی موجود ہوتے ہیں موجودہ دور میں میڈیا کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے حساس مقامات کے سیکورٹی میں اضافہ کردیا پولیس اور پولیس تنصیبات کو بھی کئی دفعہ نشانہ بنایا گیا ہے ، لیکن پولیس اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں ٹریفک کے مسائل زیادہ ہیں اس میں بہتری کیلئےضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں سینئر پولیس آفیسرز کے ساتھ جوان آفیسرز کو بھی خاطر خواہ مواقع دیئے جا رہے ہیں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے پولیس کی کاروائیاں جاری رہے گی









