بہاولنگر سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری ارشاد احمد کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر فائزہ کنول کا مختلف ہیلتھ سینٹرز کا وزٹ

چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر فائزہ کنول نےبہاول نگر ضلع بھر کے مختلف ہیلتھ سینٹرز کا وزٹ کیا انہوں نے ہیلتھ سینٹر پر عملہ کی حاضری چیک کی اور ہسپتال آنے والے مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا معائنہ کیا انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کے ہسپتال آنے والے مریضوں کو مفت ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنائیں عملہ اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر ادا کرے فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی سی سی او ہیلتھ نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان سے درپیش مسائل کے متعلق دریافت کرتے ہوئے انچارج ہیلتھ سنٹرز کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری ارشاد احمد کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کے ہسپتالوں میں مفت ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں