کہروڑپکا بار ایسوسی ایشن کہروڑپکا کے منتخب صدر رانا محمد سجاد اترا ایڈوکیٹ وکلاء برادری کا ڈھول باجے کے ہمراہ بار روم میں آمد اتحاد گروپ کے وکلا صاحبان نے تالیوں اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور صدارت کا منصب سنبھالا وکلاء برادری کی باہمی مشاورت سے باہر روم کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہائی کرائی گئی تقریب میں صحافیوں سمیت تحصیل بھر کے سماجی اور سیاسی شخصیات اور کافی تعداد میں عوام نے مبارکباد دی
کہروڑ پکا ( وقاص فیصل خان بلوچ)بار
اور بنچ گاڑی کے دو پہیے ھیں بار اور بنچ کے درمیان بہترین تعلقات قائم کیے جائیں گے تمام اختلافات کو بھلا کر بار کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے پنجاب بار کونسل کے فیصلوں کا احترام کیا جائے گا ھم نے اپنی عنا کو ایک طرف کنویں میں دھکیلنا ھوگا میرے دروازے تمام وکلا کیلئے کھلے ھیں ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر بار کہروڑ پکا رانا سجاد احمد ایڈووکیٹ نے بار روم کہروڑ پکا میں وکلاء سے بات چیت کرتے ھوئے کیا رانا سجاد احمد اتیرا نے کہا کہ میرا گروپ شروع سے ھی چٹان کی طرح میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ھے ھم نے ھمیشہ بار کی بہتری کیلئے کام کیا ھے انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ بہت جلد کہروڑ پکا بار کیلئے چیف جسٹس صاحب سے ملاقات کر کے میگا پراجیکٹ لائیں گے اس وقت ھماری بار کو بہت سی مشکلات کا سامنا ھے مگر ھم قلیل وقت میں بھی بار کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے بار کی تقریب کے مہمان خصوصی پیر مظہر حسین شاہ نوشاہی تھے اس موقع پر بار کے وکلاء میاں سہیل اختر ایڈووکیٹ سابق صدر بار کہروڑ پکا۔رانا اجمل اتیرا ایڈووکیٹ۔مرزا سجاد احمد ایڈووکیٹ۔میاں معاذ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا معزز مہمانوں میں شیخ محمد ظفر میاں محمد کلیم حسنین خان رند بھی موجود تھے









