تفصیلات کے مطابق (تحصیل رپورٹر پورا سچ نیوز محمد عرفان) محفل پاک باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری نصیر اختر چشتی صاحب نے حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی سعادت علامہ شکیل احمد چشتی صاحب اور حاصل پور سے آئے ہوئے ثناء خوان مصطفی علامہ شمشاد علی صابری صاحب نے حاصل کی اور خصوصی خطاب کے لیے پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ پیر سید مستنصر حسین علی حجازی شاہ صاحب آستانہ عالیہ احمد آباد شریف 105 6r سے تشریف لائے آپ نے نورانی خطاب فرمایا محفل پاک میں علماء کرام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے محفل پاک میں درود سلام اور لبیک لبیک یارسول اللہ کے نعروں کی صدائیں گونجتی رہی محفل کے اختتام پر لنگر شریف کا بھی وسیع انتظام تھا









