ڈاہرانوالہ بجلی کا پول گرنے کا افسوس ناک واقع پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہو گیا ہے،

تفصیلات ڈاہرانوالہ (تحصیل رپورٹر پورا سچ نیوز محمد عرفان) ڈاہرانوالہ نواحی گاؤں چک نمبر 34 تھری آر میں ناقص میٹریل سے تیار اور خستہ حال بجلی کا پول گر گیا جس کی زد میں آ کر گاؤں کا رہائشی محمد رمضان جانبحق ہو گیا،
علاقہ مکینوں نے سٹی پریس کلب ڈاہرانوالہ سے بات کرتے ہوئے میپکو کو اس افسوس ناک واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے،
علاقہ مکینوں نے میپکو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاؤں میں خستہ حال بجلی کے کھمبوں کی تبدیلی کے لیے کئی بار میپکو کو آگاہ کیا گیا مگر نوٹس نہیں لیا گیا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں