ہارون آباد کے نواحی علاقہ تھانہ فقیروالی کی حدود میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،ایک شخص زخمی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی علاقہ فقیروالی 128 سکس آر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق فائرنگ سے محمد نعیم نامی شخص جانبحق اور محمدعرفان شدید زخمی ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اور زخمی عرفان کو اسپتال منتقل کردیا پولیس نے تمام پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کرکے کاروائی شروع کردی ہے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں