بھاول نگر عید میلادالنبی (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کے موقع پر حضرت کرماں والا شریف کے زیر اہتمام تھری سٹار رائس مل میں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کا انعقاد کیا گیا سالانہ محفلِ میلاد میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا

بھاول نگر (بیوروچیف محمد ریاض) معروف ثنا خواں حضرات نے بحضور سرور کونین (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد ریاض طیبی نے سر انجام دئیے پیر محمد افضل باجوہ طیبی نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور سرور کونین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت باسعادت سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی مبارکہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے اسوہ حسنہ پر عمل کئے بغیر انسانیت کی فلاح ممکن نہیں بانی محفل محمد اختر رحمانی اور انکے صاحبزادگان نے شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا شرکائے محفل کے اعزاز میں لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا محفل کے اختتام پر ملک پاکستان میں امن و سلامتی کی خصوصی دعا کی گئی

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں