(رپورٹ: محمد ریحان حنیف) مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر گروپ نے صدر فارمیسی اینڈ میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن میاں عمران حنیف سمیت پورا سچ نیوز کی ٹیم نےتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں کا وزٹ کیا اور مریضوں کی تیمارداری کرتے ھوئے ان کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے دن کی مبارک دی اس پر مسرت موقع پر میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر اظہر فاروق بھی موجود تھے ڈاکٹر اظہر فاروق نے مرکزی انجمن تاجران اور پورا سچ نیوز کی ٹیم کی اس کاوش کو سراہا کہ ملک بھر میں حضور کی ولادت کے دن کی خوشی کے موقع پر جہاں شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں جلسے جلوس اور دودھ کی سبیل سمیت لنگر کا اہتمام کیا جاتا ھے وہاں پر مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر گروپ اور پورا سچ نیوز نے اس مصروف ترین دن میں ایک منفرد طریقے اس دن کو مناتے ھوئے مریضوں کی عیادت اور لنگر محمدی تقسیم کرنے پر میاں عمران حنیف سی ای او پورا سچ اور مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر گروپ کا شکریہ ادا کیا اور مرکزی انجمن تاجران نے بھی ڈاکٹر اظہر فاروق کو بطور میڈیکل سپریڈنٹ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے اور ہسپتال کے لئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا









