بھکر درختوں کو صرف بالن اور چھائوں کیلئے نہ لگائیں ان سے مختلف بیماریوں کی بہتری ادویات بھی تیار کی جا سکتی ہیں حالیہ ملکی ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں

بھکر درختوں کو صرف بالن اور چھائوں کیلئے نہ لگائیں ان سے مختلف بیماریوں کی بہتری ادویات بھی تیار کی جا سکتی ہیں حالیہ ملکی ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں جلد دریاؤں اور نہروں کے کناروں پر شجرکاری بھی شروع کررہے ہیں چیف کنزرویٹر جنگلات شمالی پنجاب ساجد قدوس اعوان کی پریس کانفرنس میں گفتگو چیف کنزرویٹر شمالی پنجاب ساجد قدوس اعوان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا ہے کہ حالیہ پے در پے موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد ملک بھر میں درختوں کی شجرکاری شدت سے اہمیت اختیار کرگئی ہے میڈیا سے گفتگو میں چیف کنزرویٹر کا کہنا تھا کہ دریاؤں اور نہروں کے کناروں بالخصوص صحرائی علاقوں میں بھی خصوصی شجرکاری کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے خوفناک سیلابی صورتحال سے بچا جاسکے انہوں نے درختوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت نہ صرف مالی مسائل میں کمی کا باعث بنتے ہیں بلکہ درختوں سے دیسی ادویات بنا کر مختلف موذی امراض سے بھی بچاجاسکتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے درختوں کی بہترین افزائش کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں اوراس حوالہ سے مکمل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں