آر پی او بہاولپور ڈی آئی جی منیر احمد ضیاء راؤ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ شہریوں کے جائز مسائل کا حل،جان و مال کا تحفظ اور محکمہ پولیس کی ویلفیئر اولین ترجیحات ہونگی۔آر پی او منیر احمد ضیاء راؤ

آر پی او بہاولپور ڈی آئی جی منیر احمد ضیاء راؤ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
شہریوں کے جائز مسائل کا حل،جان و مال کا تحفظ اور محکمہ پولیس کی ویلفیئر اولین ترجیحات ہونگی۔آر پی او منیر احمد ضیاء راؤ
ریجنل پولیس آفیسر منیر احمد ضیاء راؤ کی آر پی او آفس بہاولپور آمد،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ آر پی او بہاولپورصادق علی ڈوگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، آرپی او آفس آمد پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور عبادت نثار،محمد کاشف عبداللہ ڈی ایس پی،اے ڈی ملک نجیب، انچارج آئی ٹی ثاقب اجمل سمیت دیگر سٹاف نے اُن کا استقبال کیا۔آر پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جائز مسائل کا حل،جان و مال کا تحفظ،مظلوموں کوفوری انصاف کی فراہمی اور محکمہ پولیس کی ویلفیئر اولین ترجیحات ہونگی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر عام و خاص کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔آر پی او نے ریجن بھر کی پولیس کو یہ پیغام بھی دیا کہ کرپشن پر کوئی معافی نہیں ہوگی، اپنا کام محنت اور ایمانداری سے سرانجام دیں۔
آر پی او منیر احمد ضیاء راؤ بہاولپور تعیناتی سے قبل سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں جہاں ان کی کاوشوں کو بین الاقوامی سطح پر خواہ وہ امریکن، چائنیز، ترکش یا ایرانی قونصل جنرل ہو بھی سراہا گیا۔ انہوں نے چائنہ اور پنجاب پولیس کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، MOU کے تحت دونوں ادارے انسداد جرائم، جدید ٹیکنالوجی اور سامان سمیت دیگر شعبہ جات میں باہمی تعاون میں اہم کردار ادا کیا اورانہیں پاک چین دوستی ایوارڈ 2021 سے بھی نوازا گیا۔ آرپی او منیر احمد ضیاء راؤ کی بطور ڈی آئی جی ایس پی یو میں ترکش اور ایرانی قونصلیٹ نے بھی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی سکیورٹی خدمات کا اعتراف کیا۔آر پی او منیر احمد ضیاء راؤ نے ڈی پی او عبادت نثار اور آفس سٹاف سے میٹنگ بھی کی۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں