ہارون آباد پولیس کے خلاف سکول میں بچوں کو ہراساں کرنے پر اعلیٰ حکام کو درخواست دینا جرم بن گیاتقریباً80سالہ بزرگ عورت پر نائن سی کی ایف آئی آر درج کردی ۔

ہارون آباد (رپورٹ ارشد علی غوری) تھانہ فقیر والی پولیس کے اے ایس آئی اختر نے اپنے خلاف درخواست کی رنجش پر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اختر اے ایس آئی اپنے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگیا اور سامان کی توڑپھوڑ کرکے گھر میں موجود بیمار بزرگ عورت تقریباً 80سال کے قریب اس کو ساتھ لے گئے اور گھر میں موجود نقدی رقم تین لاکھ روپے بھی ساتھ لے گئے بزرگ عورت پر نائن سی کی ایف آئی آر بھی درج کردی بزرگ عورت کی بیٹی نے کہا کہ گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا ہم بھی شہر سے باہر کام کرتے ہیں میرا خاوند بیمار ہے اور میں بھی بیمار ہوں ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے پولیس بدمعاشی کررہی ہے ہم غریبوں کے ساتھ ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ پولیس کے ظلم کے شکار ہم جیسے غریبوں کے ساتھ انصاف کیا جائے اور پولیس گردی کرنے والے پولیس اہلکار اختر asi اور ان کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے خلاف نوٹس لیکر کاروائی کریں

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں