ہارون آباد بہاولنگر روڈ بائیکو پٹرول پمپ کے قریب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی،جس کے نتیجہ میں پانچ سالہ بچی جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر روڈ بائیکو پمپ کے قریب چار گاڑیوں میں تصادم، ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں کار،منی ٹرک، ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن شامل ہیں جائے حادثہ کے پاس کھیلتی ہوئی پانچ سالہ بچی کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی جسکو ریسیکو ٹیم نے فوراً تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا جہاں پانچ سالہ عنایہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں