ہارون آباد۔ انجمن عاشقان رسولﷺ ہارون آباد کے زیر اہتمام بلدیہ جناح ہال میں حسان العصر بابائے نعت استاد الشعراء الحاج محمد حنیف نازش قادری نعت گو شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے محفل نعت و مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پیر سید علی پھول شاہ صاحب نے اور مہمان خصوصی کے طور پر نازش صاحب کے صاحبزادہ حسن ندیم اور نعت گو شاعر پروفیسر شیخ ریاض۔ ارسلان احمد ارسل اور بابا حسن چشتی نظامی نے شرکت کی۔محفل پاک میں تلاوت کا شرف قاری عبدالستار سعیدی نے حاصل کیا اور نقابت کے فرائض فیاض علی رامے نے دا کیے۔محفل پاک میں سینکڑوں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی اور میزبان محفل راشد نور غوری اور انجمن عاشقان رسولﷺ کے بابا جی حنیف نازش صاحب کی یاد میں نشست رکھنے پر خوب سراہا اور بہت ساری دعاوُں سے بھی نوازا۔









