ڈی آئی جی مردان کے خصوصی ہدایات پر ریجن پولیس کی منشیات کے خلاف پچھلے 24 گھنٹوں میں بڑی کاروائیاں کی دوران 91منشیات فروش کو گرفتار ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کیا جبکہ 27مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے ان مختلف بور کے اسلحہ برآمد کرلیا

مردان ریجن پولیس نے ڈی آئی جی محمد علی گنڈا پور کی سختی سے ہدایات کے تناظر میں منشیات فروشوں کے خلاف 24گھنٹوں کے دوران بڑی کارروائیاں کرتے ہوے 91منشیاث فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 50 کلو گرام چرس ، 11.7 کلو گرام آئس ، 2.8 کلو گرام ہیروئن اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لیا ہے دیگر کاروائیوں کے دوران 27 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 07 عدد ایس ایم جی، 12 عدد رائفل 36 پستول اور 490 عدد کارتوس برآمد کیے گئے ڈی آئی جی محمد علی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۔مردان ریجن میں منشیات فروشی اور اس کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا منشیات کی روک تھام و سدباب کےلئے ریجنل پولیس کی کاروائیوں کو مزید تیز کیے جائے گے
ریجن کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا مشن ہیں منشیات فروشوں کو نوجوانوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں