تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ نواحی علاقہ جنڈانوالہ میں پولیس نے بے قصور شہری پر جھوٹا مقدمہ درج کردیا ورثا کا احتجاج جنڈانوالہ کے رہاٸشی محمد عارف کے والد غلام محمد نے میڈیاسےگفتگوکرتے ہوے کہا کہ ہمارے ساتھ پولیس نے سخت زیادتی کی ہے میرے بیٹے پر ناحق جھوٹے چوری وڈکیتی کے مقدمے درج کیۓ گۓ ہیں جبکہ میرا بیٹا سینکڑوں ایکڑ رقبہ کا مالک آج تک کسی کی سوٸی تک نہیں چوراٸی ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ نے میرے بیٹے پر تشدد بھی کیا ہے غلام محمد نے مزید میڈیا سے گفتگوکرتے ہوے کہا کہ ایس ایچ او جنڈانوالہ اور ایس آٸی ثنا۶ اللہ نے مجھے بھی کٸی گھنٹے غیر قانونی حراست میں رکھا ہے ورثا نے ڈی پی او بھکر آرپی سرگودھا اور آٸی جی پنجاب سے جھوٹا مقدمہ کا نوٹس لینے اور قانون کی دھجیاں اڑانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارواٸی کی اپیل کی ہے









