تفصیلات (بیوروچیف محمد ریاض) بھاول نگر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سول سوسائٹی کے ممبران اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ امن بھائی چارہ اخوت اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے امن و امان کے قیام کے لیے معاشرے کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جاسکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے اجلاس میں کہا کہ امن وامان کو برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کے لئے ضلعی پولیس اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور بطریق احسن اپنے فرائض ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ تمام طبقات امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں.









