حضور اکرم ﷺ کی آمد امت مسلمہ کیلئے مسرت کاباعث ہے، حضور اکرم ﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوگئے اور دنیا کے کونوں مکاں روشن ہو گئے. ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ، ڈی پی او عبدالوحید پاکپتن

پاکپتن (بیوروچیف پورا سچ نیوز)
حضور اکرم ﷺ کی آمد امت مسلمہ کیلئے مسرت کاباعث ہے، حضور اکرم ﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوگئے اور دنیا کے کونوں مکاں روشن ہو گئے، حضور اکرم ﷺ کی اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، جس پر عمل کر کے ہم دنیاو آخرت میں سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں، محرم الحرام اور چہلم حضرت امام حسین بہترین انداز میں ختم پذیر ہوئے، اسی طرح جشن عید میلاد النبی ﷺ کو بھی فروغ دیا جائے۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ، ڈی پی او عبدالوحید نے جشن عید میلا دالنبی ﷺ / ربیع الاول کے انتظامات سے متعلق بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسران اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام بھی موجود تھے، اس موقع پر علمائے کرام نے حضور اکرم ﷺ کی اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی، اجلاس کو جشن عید میلا دالنبی ﷺ / ربیع الاول کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی، علمائے کرام نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ جیسے خوشی کے موقع پر ساونڈ ایکٹ پر زیادہ سختی نہ کی جائے، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ جشن عید میلا دالنبی ﷺ / ربیع الاول کو شایان شان سے منانے کیلئے کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ادارے باہمی ربط و رابطہ کے زریعے اقدامات کریں، انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی اور روٹس کی مناسب دیکھ بھال و مرمت اورٹریفک کی روانی کو مناسب انداز میں کنٹرول کیا جائے، تمام ادارے اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیں، انہوں نے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں محافل میلاد منعقد کی جائیں اور رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر پروگرامز کا بھی انعقاد کیا جائے، علمائے کرام نے اپنے تعاون کا بھر پور یقین دلایا ۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں