مردان میں محکمہ ایجوکیشن فی میل کی کارکردگی مزید بہتری کی جانب گامزن ہے رواں سال میں مزید 19ہزار پچیوں نے داخلے لیے ہیں انرول منٹ میں اضافہ اساتذہ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں شہری قیاس آرائیوں سے گزر کرکے بچوں کی روشن مستقبل میں کردار ادا کرنے کیلئے تعاون کریں یہ گفتگو ڈی ای او ایجوکیشن فی میل عابدہ پروین نے گورنمنٹ مڈل سکول عیدگاہ کو انکوائری میں بے گناہ ثابت ہونے پر میڈیا کے نمائندوں سے کی ہے
مردان گورنمنٹ مڈل سکول عیدگاہ کے خلاف مقامی شہری نے بے بنیاد درخواست ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فی میل آفیسر عابدہ پروین کو دی تھی جس کی متن میں پڑھائی نہ کرنے اور خوش گپیوں میں مصروف رہنے کی الزامات لگائی تھی جو انکوئری میں ثابت نہ ہوسکے جس پر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے DEOصاحبہ نے کہا کہ اگر اسی طرح شہری محکمہ ایجوکیشن اور بالخصوص خواتین کے بارے قیاس آرائیاں کرتے ہیں تو ان سے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتے ہیں جو پختون روایات کے برعکس ہیں انہوں نے کہا موجود انرول منٹ میں اضافہ ہوا ہے مزید 19ہزار بچیوں مختلف کلاسز میں داخلے لی جسمیں 4208نجی سکولز کے طالبات بھی ہے جو خواتین اساتذہ کی مرہون منت ہیں عابد پروین نے عوام سے اپیل کرتے ہو کہا کہ ملک کے ہر بچہ ہمارا اساس ہے ان کی روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار ہوسکے.









