اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرول 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 235.98 روپے کا ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 99 پیسے اضافے کے ساتھ 247 روپے 43 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے قیمت 210 روپے 32 پیسے مقرر کر دی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 79 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا اور اس کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔









