چشتیاں ایک بار پھر ڈاکوؤں کے نرغے میں باھو چوک چشتیاں پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات
تفصیلات کے مطابق باھو چوک میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے بڑی دیدی دلیری سے 3 دوکانوں کو لوٹ لیا ڈاکو دن دیہاڑے لوٹ مار کرتے رہے اور دوکانداروں کو لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا واقع تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں پیش آیا ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے سر عام فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے لوٹ مار کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سچ نیوز ایچ ڈی پورا سچ عوام تک نے حاصل کرلی واقع کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ڈکیتی کی وارداتوں میں نہ رکنے والا سلسلہ جاری شہریوں میں خوف و ہراس ، عوامی و سماجی حلقوں نے ضلع بھر ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار اور مزید کہا کہ ڈی پی اور فیصل گلزار اس کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں









