ڈاہرانوالہ جہاں نواحی گاؤں چک نمبر 140 مراد میں 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے
140 مراد کے رہائشی فخر حسین کی 6 سالہ بیٹی فریحہ گاؤں میں ہی موجود کریانہ کی دکان پر سامان لینے گئی تو ملزم محمد فیضان ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ڈاہرانوالہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ متاثرہ بچی کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو چشتیاں منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ بچی کے والدین نے سٹی پریس کلب ڈاہرانوالہ سے بات کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے









