ہارون آباد (تحصیل رپورٹر)
عالم مبلغ اسلام مولانا ثاقب رضا مصطفائی کی جناح اسٹیڈیم ہارون آباد میں آمد

مجلس حسان،اہلیانِ ہارون آباد اور سیاسی سماجی شخصیات کی طرف سے مبلغ اسلام کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
عالم مبلغ اسلام پیرزادہ مولانا ثاقب رضا مصطفائی کی ہارون آباد میں مجلس حسان کی دعوت پر جناح اسٹیڈیم ہارون آباد میں آمد ہوئی جس میں علماء کرام،نعت خواں صاحبان اور سیاسی سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پیرزادہ مولانا ثاقب رضا مصطفائی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام طرح تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے مخلوق خدا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت مسلمہ سے ہم سب کی محبت مثالی ہونی چاہیے تب ہی ہم اپنے آپ کو غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کہلوانے کے حق دار ہوں گے آخر میں انہوں نے ملک پاکستان کی سلامتی استحکام اور تمام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی اس موقع پر مجلس حسان کی طرف سے بذریعہ قرعہ اندازی چار خوش نصیب افراد میں عمرے کے ٹکٹ تقسیم کیے گے جبکہ شہر کے مشہورِ معروف بزنس مین گروپ وائٹل گروپ کے چیئرمین حاجی محمد یاسین صاحب کی طرف سے بیس علماء کرام کو فری عمرہ کروانے کا اعلان بھی کیا گیا مقامی پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔









