بہاولپور تھانہ صدر پولیس نے بڑی کاروائی کرکے بہاولپور کو تباہی سے بچالیا

بہاولپور (بیوروچیف پنجاب) تھانہ صدر پولیس نے بڑی کاروائی کرکے بہاولپور کو تباہی سے بچالیا۔
ملزم کو گرفتار کرکے 50 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا ناجائز اسلحہ برآمد ملزم کچا کے علاقہ اور بہاولپور میں جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرتا تھا دو افراد کو ایک ماہ میں 85 لاکھ کا اسلحہ فراہم کیا ملزم کے دیگر ساتھیوں اور بہاولپور میں سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیم تشکیل، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر بہاولپور چوہدری محمد فیاض نے ایس ایچ او تھانہ صدر محسن سردار اور دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کافی عرصہ سے ہمیں اطلاعات مل رہی تھیں کہ حاصل پور کا رہائشی محمد امین صدیق ولد محمد صدیق آرائیں اسلحہ ڈیلر کی آڑ میں کافی عرصہ سے کچاکے علاقہ اور بہاولپور اور گردونواح میں جرائم پیشہ افراد کو ناجائز اسلحہ فراہمی کا کام کررہا تھا جس کی کافی عرصہ سے ریکی کی جارہی تھی گزشتہ صبح ملزم کو نادرن بائی پاس سپیشل ناکہ بندی کے دوران کار نمبر ایل ای بی 8177 میں سوار جاتے ہوئے روک کر کار کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں میں سے تقریبا 50 لاکھ مالیت سے زائد کا اسلحہ جس میں 73 عدد 30 بور پسٹل، چار عدد رائفل، ایک ریپٹر پمپ ایکشن، ایک رائفل 7 ایم ایم، ایک رائفل ،222 روند 30 بور14120 روند44.223 بور 1180 عدد اور 1500 کارتوس برآمد ہوئے ملزم محمد امین نے بتایا کہ وہ کافی عرصہ سے اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہے اور وہ یہ اسلحہ کچا کے علاقہ کے ساتھ ساتھ بہاولپور اور گردنواح میں جرائم پیشہ افراد کو فراہم کرتا تھا جس میں اس کا بھائی جو ساہیوال رہتا ہے وہ بھی اس کا شراکت دار ہے ڈی ایس پی چوہدری محمد فیاض نے مزید بتایا کہ ملزم کے موبائل سے ڈیٹا چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس نے گزشتہ ماہ صرف دو افراد کو 85 لاکھ مالیت کا اسلحہ فروخت کیا جس کا اس کے پاس کوئی ریکارڈ نہ ہے ملزم نے پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی خاطر دیکھاوئے کیلئے اسلحہ فروخت کا لائسنس بھی لے رکھا ہے جس کی آڑ میں کافی عرصہ سے سماج دشمن عناصر کو اسلحہ فروخت کررہا تھا اس ناجائز اسلحہ کی وجہ سے علاقہ میں سنگین نوعیت کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا تھا ملزم نے بتایا کہ وہ صبح سویرے چار بجے کے قریب اپنی گاڑی میں اسلحہ لوڈ کرکے سپلائی کیلئے نکلتا تھا پورے جنوبی پنجاب میں اس کا اسلحہ ڈیلروں اور جرائم پیشہ افراد کیساتھ رابطہ تھا ڈی ایس پی محمد فیاض نے بتایا کہ ملزم کے سہولت کاروں اور جن لوگوں کو یہ اسلحہ فراہم کرتا تھا ان لسٹیں بنارہے ہیں اور ان لوگوں کو گرفتار کرنے کیلئے سپیشل ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی چند روز میں ان سماج دشمنوں کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا بہترین کارکردگی پر ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار نے ایس ایچ او تھانہ صدر سمیت پوری ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں