چشتیاں کا پاک آرمی جوان شہید۔
وطن کا 26 سالہ بہادر سپوت دھرتی ماں کی حفاظت کرتے ہوئے قربان۔پاک آرمی کا سپاہی محمد ساجد کرم پاک افغان بارڈر پر دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔نمازے جنازہ میں فوج کے افسران، ضلعی انتظامیہ، مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، شہید ساجد کا تعلق چشتیاں سے تھا۔اور تقریبا عرصہ 9 سال سے پاک آرمی میں سروس کررہا تھا شہید ساجد کے والد بھی رینجر میں ڈیوٹی کرتے ہوئے 25 سال سروس پوری کرکے ریٹائرڈ ہوگئے تھے شہید محمد ساجد کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقہ 11 فورڈ واہ چشتیاں میں ادا کردی گئی ۔ شہید 4 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔:شہید نے سوگواران میں بیوہ 1بیٹا اور 1 بیٹی چھوڑی ہے۔اہل خانہ کا کہنا تھا بیٹے نے دھرتی ماں پر جان قربان کرکے سرفخر سے بلند کردیا۔









