چشتیاں (نمائندہ کاشف بھٹی) امیدوار پی پی 241 ملک مظفر اعوان کے ڈیرے پبلک سیکرٹریٹ میں عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل ،اور سینٹر و وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون عباس بپی نے شرکت کی مہمان گرامی کا چشتیاں پبلک سیکرٹریٹ پہنچے پر ملک مظفر اعوان پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت سمیت ورکرز نے شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ،ورکرز کنونشن کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور رسول مقبول(ص) سے کیا گیا،ورکرز کنونشن سے سینٹر عون عباس بپی سمیت ملک مظفر اعوان، ایم پی اے میاں ممتاز مہاروی، سابق ایم پی اے عبداللہ وینس،سمیرا ملک ،اعجاز فاطمہ ،چئیرمین بلدیہ چوہدری عبدالرزاق رامے اور بہاولنگر سے سہیل خان نے خطاب کیا اس موقع پر ضلعی صدر بہاولنگر امیدوار پی پی 241 ملک مظفر اعوان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا چشتیاں کی عوام مجھے آنے والے ضمنی الیکشن میں کامیاب کروائیں انشاءاللہ چشتیاں شہر کی تقدیر بدل دوں گا عوام جھوٹے ہتھکنڈوں میں نہ آئے پچھلے ہی دنوں موٹروے منصوبے کا چشتیاں بہاولنگر سے روٹ بدل کر بوریوالا وہاڑی منتقل کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ہمارا علاقہ جنوبی پنجاب کا پسماندہ ترین علاقہ ہے ہمارے ساتھ نا انصافی نہ کی جائے پہلے شیڈول کے مطابق چشتیاں بہاولنگر کو موٹروے منصوبے کا حصہ بنایا جائے، اور ہمارے شہر کو پینے کے صاف پانی سیوریج اور اندروں شہر کی تمام سڑکے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ملک مظفر نے شہر کے مسائل کے حل کے لیئے اعلی قیادت سے اپیل کی آخر میں آنے والے مہمان گرامی اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور عون عباس بپی نے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن چشتیاں میں اپنے ورکرز خطاب میں کہا کہ نواز شریف سے 16 ارب لوٹی ھوئی قومی دولت ہر صورت واپس لیں گے۔شھباز گل نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ھوئے اب انکا پاسپورٹ ختم ھو چکا ھے وہ اپیل پر ھیں جب وہ پاکستان آئیں گے تو سیدھے جیل جائیں گے۔انکو این آر او نھی ملیگا۔انھوں نے کھا کہ موجودہ دور میں کاشتکار طبقہ خوشحال ھوا ھے۔مارچ تک ھر فرد کو ھیلتھ کارڈ مل جائیگا ھر غریب فرد مہنگے پرائیویٹ ھسپتالوں میں عزت سے علاج کروا سکے گا۔راشن کارڈ کی سھولت میسر آنے پر غریب طبقہ کو ریلیف ملے گا۔انھوں نے کہا کہ عمران خان واحد حکمران ھے جس نے ختم نبوت اور شان رسالت کا معاملہ بین الااقوامی سطح پر اٹھایا جسکی تائید روس کے صدر نے بھی کر دی ھے۔عمران خان اور پاکستان کا نام بین الااقوامی سطح پر بلند ھوا ھے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا چشتیاں کی عوام کے پاس بہت سنہری موقع ہے ضمنی الیکشن میں ملک مظفر اعوان جیسے ایماندار عوام کی خدمت کرنے والے شریف کو کامیاب کروا کر چشتیاں کی عوام کی حالت زار بدلنے کا موقع ہے اپنے قیمتی ووٹ کا سہی استعمال کریں اور ملک مظفر اعوان کے موٹروے منصوبے کے مطالبے پر یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا انشااللہ سی پیک کے تحت موٹروے چشتیاں کی عوام کا حق ہے اور جلد ہی ملک مظفر اعوان کے ساتھ مل کر اعلی قیادت کے سامنے مطالبہ رکھا جائے گا اور چشتیاں و بہاولنگر کے بنیادی مسائل کو ان کا حق دیا جائے گا ۔انھوں نے اختتام پر کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متوقع ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 241 چشتیاں کے لئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ھولڈر کو ووٹ دیں۔اور کامیاب ورکرز کنونشن کروانے پر ملک مظفر اعوان سمیت ضلعی قیادت اور کارکنوں کو مبارک باد دی









