بہاولنگر ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر مہر عبدالجبار اور ان کی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر عامر امان بودلہ نے کاروائی کرتے ہوئے بہاولنگر کے مشہور و معروف بدنام زمانہ منشیات فروش جگا نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 100 بوتل شراب ولایتی برآمد کرلی تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے ملزم جگا کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن مہر عبدالجبار نے بتایا کہ منشیات فروش جو کہ نوجوان نسل تباہ کر رہے ہیں کسی رعایت کے مستحق نہیں

منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی عوام الناس سماج دشمن عناصر کی اطلاع براہ راست مجھے دیں کاروائی کی جاۓ گی









