بہاولنگر (نمائندہ سچ نیوز ایچ ڈی پورا سچ عوام تک) ضلعی پولیس کی ماہ نومبر کی کار گزاری، کل 1060 مقدمات درج 913 ملزمان گرفتار، ماہ نومبر میں 176 مجرمان اشتہاری،158 عدالتی مفروران اور 2 فوجی مفروران بھی گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ ناجائز اور 3 کروڑ 47 لاکھ 24 ہزار مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔ عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او محمد ظفر بزدار
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 913 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ گھمنڈ پور نے ڈکیتی معہ قتل کے ملزمان شہزاد ولد ارشاد اور یٰسین ولد محمد خاں کو قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کیا جبکہ پولیس تھانہ شہر فرید نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان علی شیر، جاوید اور طارق کو گرفتار کر کے قبضہ سے 37 تولہ سونا اور 02 کلو چاندی مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔جبکہ ضلعی پولیس نے 03 گینگ کے 15 ملزمان سے کل 4 لاکھ 55 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔
ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 66 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 01 کلاشنکوف، 16 بندوقیں / رپیٹر، 39پسٹل، 07رائفلیں، 01خنجر،01 کاربین اور 687 روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 115ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 22 کلو گرام چرس، 17 کلو گرام ہیروئن، شراب 2483 لیٹر، 340 لیٹر لہن اور 08 چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئی۔
اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلعی پولیس نے A کیٹیگری کے 15 اور B کیٹیگری کے 161 مجرمان اشتہاری، 158 عدالتی مفروران اور 2 فوجی بھگوڑے گرفتار کئے۔
ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔









