بہاولنگر (سچ نیوز ایچ ڈی پورا سچ عوام تک) محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب بہاولنگر کے عملہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منور حسین نجمی کی قیادت میں چشتیاں کے چک نمبر 110/فتح کےقریب نہر میں گری قیمتی اور نایاب نسل کی نیل گائے کو ریسکیو کرکے بحاظت نکال لیا۔ اور چڑیا گھر بہاولنگر منتقل کردیا۔ مذکورہ نیل گائے اب صحت بخشمند ھے، جبکہ متعلقہ غیرقانونی شکار کرنیوالے شکاریوں فورٹ عباس کے محمد صدیق، منچن آباد کے محمدشریف، اور ہارون آباد کے محمد سعید، کو گرفتار کرکے فی کس کو دس دس ہزار روپے جرمانہ کردیا ملزمان کو چالان کرکے جیل بھیج دیاگیا ھے۔ اس دوران واٸلڈ لاٸف انسپکٹر صفدر، گاٸیڈ فیاض اور واٸلڈ لاٸف کے واچر کاشف و دیگر عملہ بھی موجود تھا۔









