ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر ستارہ شجاعت، نے 06 افسران کی سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقى کی منظوری دے دی

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر ستارہ شجاعت، نے 06 افسران کی سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقى کی منظوری دے دی

بہاولپور آر پی او بہاولپور ڈی آئی جی شیر اکبر ستارہ شجاعت کی زیر صدارت ریجنل پولیس ھیڈ کوارٹرز میں محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کا انعقاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ احمد نوید ملک نے کروایا۔ جبکہ کمیٹی کے ممبران میں ڈی پی او بہاولپور محمد فیصل کامران، ڈی پی او رحیم یار خان علی ضیاء، ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار اور ایس پی لیگل محمد خان شامل تھے۔ اجلاس میں سنیارٹی اور قابلیت کو عین ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ریجن بھر میں سے 06 کنفرم اے ایس آئز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئز محمد کامران رشید، محمد اسلام، شاھد اقبال اور مقصود احمد جبکہ ضلع بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئز محمد آصف اور عامر امان بودلہ شامل ہیں۔ آر پی او نے اجلاس کے اختتام پر کمیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ قابل افسران کی بروقت، میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر ترقی ہماری چیک لسٹ میں شامل ہے، اور ترقی پانے والوں کو میری جانب سے بہت مبارک باد ہو۔ میں امید کرتا ہوں کے ترقی پانے والے ینگ افسران اب مزید جستجو اور لگن سے اپنے فرائض ہائے منصبی سر انجام دینگے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں