چشتیاں (محمد ریحان حنیف) ملک بھر طرح چشتیاں میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم شروع کر دی گئی۔ مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہیں ھیں اور پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جا رھے ھیں
اس موقع پر ،لیڈی ہیلتھ سپروائز کوثر پروین نےکہا کہ خسرہ اور روبیلا دونوں خطرناک بیماریاں ہیں، پنجاب میں 15 سے 27 نومبر تک مہم جاری رھے گی جس میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے محکمہ صحت کی ٹیمیں سکولوں اور گھروں میں جا کر اپنی خدمات سر انجام دے رہیں ھیں عوام سے گزارش ھے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اپنے بچوں کو روبیلا خسروہ کے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں تاکہ صحت مند پاکستان تشکیل پائے۔









