بہاولنگر ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح بہاولنگر میں بھی مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی

بہاولنگر(جنرل رپورٹر)ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح بہاولنگر میں بھی مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی قیادت حمزہ لوورز یوتھ ونگ جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری میڈم شبنم بخاری نے کی۔ کمرشل کالج چوک سے رفیق شاہ چوک تک ریلی میں شریک مرد و خواتین نے آئے روز حکومت کی جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ رہنما مسلم لیگ (ن) میڈم شبنم بخاری نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے آٹا چینی گھی پیٹرول سب کچھ مہنگا کردیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے نااہل حکمران عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں حکمران اپنی نااہلی پر چوڑیاں پہن لیں عوام کی جان چھوڑ دیں عوام کا چولہا ٹھنڈا ہوگیا ہے دو وقت کی روٹی سے بھی عوام ترس رہے ہیں نیازی کہتا ہے گھبرانا نہیں ہے مگر مہنگائی سے تنگ آکر غریب عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور وزیراعظم انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں اگر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتے تو نااہل حکمران عوام پر ترس کھائیں اور اقتدار چھوڑ دیں۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں