سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش نے صحرا کو سبزہ زار میں بدل دیا ہے

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش نے صحرا کو سبزہ زار میں بدل دیا ہے۔نوکوٹ اور مٹھی میں بارش کے بعد ہر جگہ سبزہ دکھائی دے رہا ہے اور موسم بھی خوش گوار ہے۔
بارش کے بعد تالاب بھی پانی سے بھر گئے ہیں جن میں بچے نہا رہے ہیں۔مقامی افراد انہی تالابوں سے اپنی پانی کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 2 اکتوبر تک سندھ اور کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں